جمعہ، 20 نومبر 2026
بریکنگ

عوام چاہتا ہے کہ صوبے بننے چاہئیں، اس میں کیا نقصان ہے؟: وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ

تازہ ترین 20th Nov 2026 18 مناظر
عوام چاہتا ہے کہ صوبے بننے چاہئیں، اس میں کیا نقصان ہے؟: وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، عوام کی رائے لی جائے اور اگر عوام کی رائے صوبے بنانے کے حق میں ہو تو نئے صوبے بنائے جانے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گوجرانوالہ میرا آبائی شہر ہے، ضلعی بار کے جنرل سیکریٹری کی دعوت پر میں وہاں گیا تھا، اس دوران وہاں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی بار کے جنرل سیکریٹری کی دعوت انتخابات کا شیڈول جاری ہونے سے پہلے موصول ہوئی تھی، ہم نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معذرت کرلی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے کہ عوام کی رائے لی جائے، اگر عوام کی رائے یہ ہو کہ صوبے بننے چاہئیں تو صوبے بنائے جائیں۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اگر عوام کی رائے یہ ہو کہ نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو پھر نہ بنائے جائیں۔ عوام کی رائے لینے کے لیے راستہ ہموار کیا جائے اور عوام کی رائے کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔ ریفرنڈم کرانے میں کیا نقصان ہے؟ اس میں کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر بات چیت اور مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ریفرنڈم سے متعلق آئین کی شق واضح ہے۔ قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جاسکتا ہے۔ عوام کی رائے بھی لی جائے گی۔ میرا خیال ہے کہ عوام کی رائے سامنے آنی چاہیے، عوام کی رائے تو بہرحال سامنے آنی ہے، اس کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ