بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

پاک فوج کا فتح-3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ!

تازہ ترین 18th Nov 2026 16 مناظر
پاک فوج کا فتح-3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ!
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج نے فتح-3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-3 جدید رہنمائی اور حرکیاتی نظاموں سے لیس ہے، جو سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح-3 سے پاک فوج کی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل لچک اور ہدف کو نشانہ بنانے کی حد میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ فتح-3 ملک کی مجموعی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی پوزیشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔ راکٹ فورس کمانڈ کے کمانڈر نے مسلح افواج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ میزائل کے تجرباتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے فتح-3 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی اور قومی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے اس اہم سنگ میل کے حصول کے لیے تمام متعلقہ افراد کی لگن اور عزم کو سراہا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ