جمعہ، 20 نومبر 2026
بریکنگ

امریکہ اور اسرائیل ایران پر نئے حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں: امریکی میڈیا

دنیا 20th Nov 2026 18 مناظر
امریکہ اور اسرائیل ایران پر نئے حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی میڈیا نے معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ مستقبل قریب میں ایران پر ایک نیا حملہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو تشویش ہے کہ ایران تیزی سے اپنی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت دوبارہ بحال کر رہا ہے اور اپنے فوجی و جوہری ڈھانچے کو حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے زیر زمین منتقل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی رواں ہفتے کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیار تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ ذرائع نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج ایران کے ساتھ جنگ کے ایک نئے دور کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ایران کی جانب سے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کی حکومت امریکہ کے ساتھ مل کر ایک نیا مشترکہ فوجی آپریشن شروع کرنے کو ترجیح دے گی، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نئی فوجی کارروائی کا حکم دینا چاہتے ہیں یا نہیں، اور اگر ایسا ہے تو اس کارروائی کی نوعیت کیا ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے وطن واپسی کے دوران ایک امریکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہیں کریں گے اور اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کسی بھی وقت اپنا ارادہ تبدیل کر سکتے ہیں، جبکہ اگر وہ حملے کا ارادہ رکھتے بھی ہیں تو اس کا پیشگی اظہار نہیں کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ