ہفتہ، 24 اکتوبر 2026
بریکنگ

گجرات میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ، 18 افراد گرفتار

پاکستان 17th Jan 2024 285 مناظر

گجرات میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپہ، 18 افراد گرفتار

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار پر پولیس کے چھاپے کے دوران پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گجرات میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار مدثر مشخانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، 18 افراد کو گرفتار کر کے روڈ بلاک کرنے اور نعرے بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر زین چیمہ بھی شامل ہے۔ زین چیمہ کو نیویارک پولیس میں تعینات کیا گیا ہے اور وہ چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آئے تھے۔ سول لائن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بھمبر روڈ بلاک کر کے نعرے لگا رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ