جمعہ، 23 اکتوبر 2026
بریکنگ

غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا جرم ہے: سعودی ولی عہد

دنیا 19th Oct 2023 328 مناظر

شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

ریاض/ ٹوکیو (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں فوجی کارروائی روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر اتفاق کیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو سنگین جرم سمجھتا ہے۔
اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے، سکیورٹی خطرات سے بچنے کے لیے فوجی آپریشن بند کرنا ہوگا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ