اتوار، 25 اکتوبر 2026
بریکنگ

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

تازہ ترین 29th Nov 2023 409 مناظر

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
اپنے بیان میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے تاہم مصروفیت کے باعث کل پارٹی کے یوم تاسیس کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے ساتھیوں سمیت آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ عبدالقدوس بزنجو دو مرتبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ