ہفتہ، 24 اکتوبر 2026
بریکنگ

انٹربینک میں ڈالر بے قابو، 295 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

تازہ ترین 11th May 2023 81 مناظر

بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا

انٹربینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا اور کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 روپے 38 پیسے بڑھا۔ جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر 295 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں آخری چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے منہگا ہوا ہے اور آخری چار سیشن کے کاروبار کے بعد قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ