بدھ، 21 اکتوبر 2026
بریکنگ

قیادت ورغلا کر لے جاتی ہے اور پھر استعمال کرتی ہے: پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف

پاکستان 11th May 2023 75 مناظر

راہوالی کینٹ کے رہائشی اشرف بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کيا

گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی کارکن اشرف بٹ نے ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قیادت ورکرز کو ورغلا کر لے جاتی ہے اور پھر استعمال کرتی ہے، ویڈیو بیان جاری کردیا۔ راہوالی کینٹ کے رہائشی اشرف بٹ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ 9 مئی کو پی ٹی آئی رہنما محی الدین وڑائچ کے ڈیرے پر گیا تھا، وہاں سے پی ٹی آئی کارکنان ریلی کی شکل میں کینٹ کی چیک پوسٹ پر پہنچے۔ اپنے ویڈیو بیان میں اشرف بٹ نے اعتراف کیا کہ کینٹ چیک پوسٹ پر پہنچنے کے بعد انہوں نے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، چند ورکرز نے فوجیوں پر پیٹرول بم بھی پھینکے جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ نکلا اور پی ٹی آئی قیادت کو بھی بھاگتے ہوئے دیکھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ