بدھ، 21 اکتوبر 2026
بریکنگ

نواز شریف سعودی عرب جائینگے، اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

تازہ ترین 03rd Jul 2023 271 مناظر

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔

عید سے پہلے سے دبئی میں موجود مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے۔ شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہےکہ نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے، سعودی عرب میں نواز شریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے، سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ