کراچی سے پکنک کیلئے کینجھر جانے والی بس کو قومی شاہراہ پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق
ٹھٹہ میں قومی شاہرہ پر پکنک کے لیے کینجھر جھیل جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ٹھٹہ میں قومی شا ہراہ درسگاہ محمد علی کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پکنک بس کراچی سے کینجھر جھیل جار ہی تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آیا۔
ادھر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 3افراد جاں بحق اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی اور حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
0 تبصرے