کچھ لوگوں نے ’بھنگ‘ پینے کا مشورہ دیا، مگر میں ’ڈرگز‘ آزمانا چاہتی ہوں: مرینہ خان

کچھ لوگوں نے ’بھنگ‘ پینے کا مشورہ دیا، مگر میں ’ڈرگز‘ آزمانا چاہتی ہوں: مرینہ خان

کراچی: سینئر اداکارہ و ہدایتکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار منشیات (ڈرگز) آزمانا چاہتی ہیں۔ مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے "تنہائیاں"، "دھوپ کنارے" اور "جیکسن ہائٹس" سمیت کئی ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔ انٹرویو کے دوران مرینہ خان نے بتایا کہ شارجہ میں میچز ہو رہے تھے جہاں انہیں، شہناز، لیلا زبیری اور شکیل صاحب کو مدعو کیا گیا۔ وی آئی پی سیلیبریٹی پویلین سے میچ دیکھنا ایک انوکھا تجربہ تھا کیونکہ انہوں نے کبھی خود کو سیلیبریٹی نہیں سمجھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ کے بعد جب وہ شہناز کے ساتھ دن کی روشنی میں باہر نکلیں تو اچانک اندھیرا چھا گیا، کیونکہ ان کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں گھر چکی تھی۔ جیسے ہی گاڑی چلنے لگی، مداح چاروں طرف سے اکٹھے ہونے لگے۔ اس لمحے انہیں پہلی بار شدت سے یہ احساس ہوا کہ شہرت کا مطلب کیا ہوتا ہے، اور یہ ایک حیران کن اور غیرمعمولی تجربہ تھا۔ جب میزبان نے سوال کیا کہ کوئی ایسی چیز ہے جو وہ زندگی میں آزمانا چاہتی ہیں؟ تو مرینہ خان نے جواب دیا کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار منشیات آزمانا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتی ہیں کہ لوگ اس (ڈرگز) کے پیچھے کیوں پاگل ہیں اور اس میں ایسی کیا کشش ہے جو انہیں متاثر کرتی ہے۔ مرینہ خان کے مطابق ان کا تعلق ایک آزاد خیال اور ترقی پسند خاندان سے ہے، جہاں کسی چیز پر سختی نہیں تھی، لیکن انہوں نے خود ڈر کے مارے کبھی ایسی چیز کا تجربہ نہیں کیا۔ تاہم اب جب عمر گزر چکی ہے تو دل میں خیال آتا ہے کہ مرنے سے پہلے ایک بار (ڈرگز) آزما کر دیکھوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کسی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ پہلے "بھنگ" پی کر دیکھیں، لیکن پھر انہیں معلوم ہوا کہ منشیات لینے کے بعد انسان اپنے قابو میں نہیں رہتا، اسی وجہ سے انہوں نے کبھی یہ تجربہ نہیں کیا۔ تاہم اگر کبھی آزمانے کا سوچا بھی، تو وہ صرف اپنے قریبی لوگوں کی موجودگی میں ہی ایسا کریں گی