منزل شہید بھٹو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرنا ہے، عوام کو آپس میں لڑا کر وسائل پنجاب پر خرچ کیے جا رہے ہیں: جونیئر ذوالفقار

منزل شہید بھٹو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرنا ہے، عوام کو آپس میں لڑا کر وسائل پنجاب پر خرچ کیے جا رہے ہیں: جونیئر ذوالفقار

کندھکوٹ (ویب ڈیسک): جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کا سرمایہ اور سیاسی طاقت پنجاب کے حوالے کرنا دیگر صوبوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ کندھکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں برادریوں اور مذہب کی بنیاد پر نفرت کو فروغ دیا گیا ہے، جبکہ سندھیوں، پختونوں، پنجابیوں اور بلوچوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وسائل باآسانی پنجاب پر خرچ کیے جا سکیں۔منزل شہید بھٹو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرنا ہے، عوام کو آپس میں لڑا کر وسائل پنجاب پر خرچ کیے جا رہے ہیں جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے مزید کہا کہ پریا کماری کے معاملے میں سندھ حکومت خود ذمہ دار ہے اور اس کیس میں مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے ذریعے اچھے اور باصلاحیت افراد کو متحد کر کے سیاسی میدان میں لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔