بیوی پر تشدد کے مقدمے میں یوٹیوبر علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت منظور

بیوی پر تشدد کے مقدمے میں یوٹیوبر علی حیدرآبادی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور کی سیشن عدالت نے بیوی پر تشدد کے مقدمے میں یوٹیوبر علی حیدرآبادی کی 14 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے علی حیدرآبادی کو 14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل، لاہور بار کے سابق صدر رانا انتظار نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل تفتیش میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں، تاہم انہیں پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے عدالت انہیں عبوری ضمانت فراہم کرے۔ عدالت نے رانا انتظار کے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے علی حیدرآبادی کی 14 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔