دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر بات چیت نہیں ہوگی، اپنے دستخط کی لاج رکھیں: ایران

دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر بات چیت نہیں ہوگی، اپنے دستخط کی لاج رکھیں: ایران

تہران (ویب ڈیسک): عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا تو حتمی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ "لاکھوں ایرانیوں نے شہید سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے جنازے میں شرکت کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔" انہوں نے کہا کہ نہ ایرانی عوام اور نہ ہی ایران کی بہادر مسلح افواج کسی بھی قسم کی دھمکی سے مرعوب ہوں گی۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی شق نمبر 13 بالکل واضح ہے کہ دھمکیوں کے تسلسل کے دوران حتمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ فریق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دستخط کا احترام کیا جائے اور معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔