پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ — پاکستان کی فضائی تاریخ میں نیا باب رقم

دنیا 29th Oct 2025 604 مناظر
پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ — پاکستان کی فضائی تاریخ میں نیا باب رقم

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو کے شعبے میں ایک تاریخی اور اہم معاہدہ کر لیا ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق، معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو سامان ریاض منتقل کیا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے مشترکہ نیٹ ورک کے ذریعے اسے دنیا بھر کی مختلف منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کا مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شراکت پی آئی اے کی جامع کاروباری حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے اور عالمی سطح پر فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک نمایاں سنگِ میل ثابت ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ