اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

نیہا کاکڑ کی طلاق کی افواہیں، شوہر نے خاموشی توڑ دی

شوبز 25th Sep 2024 425 مناظر
نیہا کاکڑ کی طلاق کی افواہیں، شوہر نے خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ گلوکار جوڑے کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر آرہی ہیں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ گلوکار روہن پریت سنگھ نے اپنی اہلیہ گلوکارہ نیہا کاکڑ سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ بالی ووڈ گلوکار جوڑے کے درمیان کافی عرصے سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر آرہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے روہن پریت سنگھ کا کہنا تھا کہ افواہیں افواہیں ہیں، یہ سچ نہیں ہے، یہ لوگوں کے منہ کی باتیں ہیں، وہ جو بھی کہیں گے اس سے ہمارے ذاتی تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ گلوکار روہن پریت سنگھ نے مزید کہا کہ مذاق اڑانا لوگوں کا کام ہے، انہیں کرنے دیں۔ ہمارا رشتہ مضبوط ہے، ہم اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارتے ہیں۔ یاد رہے کہ گلوکار جوڑے روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ