پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

حکومت کا دسمبر میں پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ

تازہ ترین 27th Sep 2023 326 مناظر

پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی تیاری کر لی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے دسمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی تیاری کر لی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز کے قرضوں، حکومتی ضمانتوں اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پلان تیار ہے جب کہ پی آئی اے سے وابستہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں۔ نجکاری کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں کی جاسکتی، سرمایہ کاروں کو مطمئن کرکے اسٹیل ملز کی پیداوار اور استعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے نجی شعبے سے بات چیت جاری ہے اور جون تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ارب 11 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ