پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

خیرپور میں آٹھ روزہ اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح

شوبز 19th Oct 2026 7 مناظر
خیرپور میں آٹھ روزہ اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح

فیسٹیول کے پہلے ڈرامے کے طور پر فراز ولی سومرو کی ہدایت کاری میں ’’مارئی‘‘ پیش کیا گیا

خیرپور (شوبز نیوز) خیرپور آرٹس کونسل کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون سے آٹھ روزہ اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا۔ فیسٹیول کی پہلی پیشکش کے طور پر نوجوان ہدایت کار فراز ولی سومرو کی ہدایت کاری میں شاہنواز بھٹی کا تحریر کردہ اسٹیج ڈرامہ ’’مارئی‘‘ پیش کیا گیا، جسے دیکھنے والوں نے بھرپور پذیرائی دی اور سراہا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی تھے، جنہوں نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ تقریب میں پاکستان ٹیلی ویژن کراچی کے جنرل منیجر سید امجد شاہ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر ایوب شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو خیرپور عبدالحکیم دھاریجو سمیت نامور سماجی، سیاسی، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیرپور آرٹس کونسل کے صدر مختیار ملک نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے اور سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کے تحائف پیش کیے۔ تقریب میں علی گل ملاح، نصیر مراد شیخ، حبدار جاگیرانی، تاج سروہی، سانول گھایو، ڈاکٹر اعجاز سموں، گل بانو، میر صوبدار سعید، دیدار معصوم اور قلندر بخش عباسی بھی موجود تھے۔ فیسٹیول کے پہلے اسٹیج ڈرامے ’’مارئی‘‘ میں جبار گلال، فہیم بھٹو، عابدہ گل، سیما اور آرٹس علی نے اہم کردار ادا کیے۔ ڈرامہ دیکھنے کے لیے شہریوں اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد پہنچی، جنہوں نے ڈرامے کی کہانی، فنکاروں کی اداکاری اور مجموعی پیشکش کو سراہا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ