پیر، 19 اکتوبر 2026
بریکنگ

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اچھی خبر

سندھ 15th Sep 2023 377 مناظر

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم کی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بینکوں کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز ملنے پر پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کے لیے قرض کی منظوری دے دی ہے۔ پی آئی اے کا امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے، بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 18 ارب روپے دیے گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ