اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

ٹرین میں دورانِ سفر بوس و کنار پر نوجوان جوڑے کی گرفتاری کا مطالبہ

دنیا 11th May 2023 228 مناظر

نوجوان جوڑا دیگر مسافروں کی موجودگی سے بے نیاز فحش حرکتوں میں مصروف تها

نئی دہلی: دہلی میٹرو میں نوجوان جوڑے کے دیگر مسافروں کی موجودگی میں بوس و کنار کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر جوڑے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لڑکی کو لڑکے کی گود میں لیٹے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کا ردعمل سامنے آگیا۔ دہلی میٹرو کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ مسافر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماجی آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں، ثقافتی اقدار اور ضوابط کی پاسداری کریں اور فحش حرکات سے گریز کریں۔ بیان میں مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے واقعات کی اطلاع فوری طور پر قریب ترین میٹرو عملے کو دیں تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ میٹرو ٹرین کی ہے اور نوجوان جوڑا دیگر مسافروں کی موجودگی سے بے نیاز فحش حرکتوں میں مصروف ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ