اتوار، 18 اکتوبر 2026
بریکنگ

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی

تازہ ترین 23rd Jun 2024 299 مناظر
وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیر داخلہ نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے محسن نقوی سے وزارت دفاع میں ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، آزاد کشمیر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ