بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

بلاول کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل، بنیادی حقائق نظرانداز کرنے کا الزام

تازہ ترین 18th Nov 2026 17 مناظر
بلاول کے بیان پر الیکشن کمیشن کا ردعمل، بنیادی حقائق نظرانداز کرنے کا الزام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ذرائع نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان میں انتخابی معاملات سے متعلق بنیادی حقائق کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں بلاول بھٹو زرداری کے میٹ دی پریس خطاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کی حقدار صرف وہ سیاسی جماعتیں ہیں جو بطور جماعت انتخابات میں حصہ لیتی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ انتخابات سے قبل مقررہ مدت کے اندر امیدواروں کی ترجیحی فہرست جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے ایسی کوئی فہرست جمع نہیں کرائی تھی۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کے فیصلے کو بھی غیرقانونی قرار دیا تھا، جبکہ انتخابات سے متعلق 2017ء کے قانون کی دفعات 208 اور 209 کے تحت ہر سیاسی جماعت کے لیے شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مقررہ قانونی معیار اور اپنی جماعت کے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ