بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

عدالت کا بشریٰ بی بی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم

پاکستان 18th Nov 2026 15 مناظر
عدالت کا بشریٰ بی بی کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جبکہ بشریٰ بی بی کی طبی رپورٹس طلب کرنے کی درخواست پر بھی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر بشریٰ بی بی کے لیے کسی مخصوص شعبے کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے تو وہ ڈاکٹر فراہم کیا جائے، جبکہ ان کی بیرک میں سہولیات سے متعلق جو بھی مسائل ہیں، انہیں بھی حل کیا جائے۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دلائل کا آغاز نہیں کیا۔ سماعت کے آغاز پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی دائر کی گئی ہے، موجودہ صورتحال میں ان کی بینائی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس حوالے سے خط لکھوا چکے ہیں۔ اس موقع پر جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ ایک لفظ بھی نہیں بولیں گے، چیف جسٹس کا حکم ہے کہ آپ اپیل پر دلائل کا آغاز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں جو بھی انصاف آتا ہے، وہ مکمل طور پر فراہم کروں گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ