امریکہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر میں ایران سمیت دیگر بھی شامل ہیں: مارکو روبیو
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت سمیت ایسے عناصر موجود ہیں جو امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ان کے خیال میں اس وقت کوئی فوری خطرہ موجود نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت 1979ء سے مسلسل امریکہ کے خلاف ’’امریکہ مردہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہی ہے۔