بدھ، 18 نومبر 2026
بریکنگ

آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی، ایک لاپتا

دنیا 18th Nov 2026 16 مناظر
آبنائے ہرمز میں اماراتی آئل کمپنی کے جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی، ایک لاپتا
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی بحری جہاز کو 17 نومبر کی شام آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد جہاز کے عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ عملے کے دیگر تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں جہاز کے عملے کے 11 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے بحری عملے کے تحفظ اور سمندر میں سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ